پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا لندن میں علاج شروع

 لندن: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا لندن میں علاج شروع ہوگیا ہے اور ڈاکٹرز نے دل کے آپریشن کے لیے 7 روز تک نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹرعاصم کا لندن کے وائلٹنٹن اسپتال میں نیورو سرجن ڈاکٹر جیمز الیبون نے میں معائنہ کیا،  نیورو سرجن نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس جب کہ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر عاصم کے دل کے امراض سے متعلق بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر عاصم کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے دل کے آپریشن کے لیے 7 روز تک نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈاکٹرعاصم حسین علاج کے لیے لندن روانہ

ڈاکٹرعاصم حسین کمر میں تکلیف اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور علاج کے لیے گزشتہ دنوں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 601 سے علاج کے لیے لندن گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔