ڈاکٹرعاصم حسین علاج کے لیے لندن روانہ

ویب ڈیسک  اتوار 10 ستمبر 2017
ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے کیسز زیرِ سماعت ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے کیسز زیرِ سماعت ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

 کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد ڈاکٹرعاصم حسین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 601 سے علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرعاصم کا نام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے کیسز زیرِ سماعت ہیں تاہم شیڈول کے مطابق وہ 7 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔