پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل،پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب

پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی


ویب ڈیسک November 23, 2026

پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی.

پاکستانی2 خلابازوں میں سے ایک چین کے شین ژو24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا. چیئرمین سپارکو یوسف خان نےاس پیشرفت کوپاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کا اہم اوریادگاردن قراردیا

پچیئرمین سپارکو کا کہنا تھا کہ اکستان کا پہلا خلابازسائنسی تجربات کے ساتھ ملک میں تحقیق کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا، یہ خلائی مشن قومی خلائی پروگرام میں ایک نئے باب کا اضافہ اور سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا.