سابق مس انڈیا کی فلموں میں شاندار پرفارمنس سمرن کور ایکتا کپور کی فلم میں کامیڈی کردار نبھائیں گی
دو ہندی فلموں میں لیڈنگ لیڈی رول کرنے کا اعزاز ملا ،پنجابی فلم میں پنجابی کے سپر اسٹار جپی گریوال کے مدمقابل۔۔۔
کامیڈی کرنا مشکل کام ہے،آنیوالی فلموں میں مختلف کردار ہونگے، شائقین کو پرفارمنس سے گرویدہ بنائونگی ،اداکارہ و ماڈل کی گفتگو ۔ فوٹو : فائل
بالی وڈ اداکارہ سمرن کورایکتا کپور اور بالاجی کی نئی ہندی کامیڈی فلم ''کوکوماتھر کی جھنڈ ہوگئی'' میں اداکارسدھارتھ گپتا کے ساتھ جلوہ گرہونگی۔
اداکارہ کی رواں سال دو فلمیں سینماگھروں کی زینت بنیں گی ایک پنجابی فلم میں کام کررہی ہیں جب کہ دوسری ہندی فلم میں سدھارتھ گپتاکے ساتھ کام کیا ہے۔اداکارہ نے آنیوالی پنجابی فلم میں پنجابی فلموں کے سپر اسٹار جپی گریوال کے مدمقابل کردار نبھایا ہے۔سمرن کی دونوں فلمیں مکمل ہوچکی ہیں ،ان کی تشہیری مہم کے لیے بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ اداکارہ سمرن کور کا کہنا ہے کہ کامیڈی فلم میں کام کرکے خوشی ہوئی ہے، کامیڈی کرنا مشکل کام ہے مگر اسے خوبی سے نبھانے والے شائقین کو سینماگھروں تک لانے میں کامیاب رہتے ہیں، ہدایتکار بیجوائے نیمبائر کی آنیوالی اس کامیڈی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کررہی ہوں۔ اس فلم کی کہانی بھی دلچسپ ہے اور پوری ٹیم نے اس کو نہایت خوبی سے نبھایا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ نئی فلموں میں پیشکش ہوئی ہے اور آنیوالی فلموں میں مختلف کردار ہونگے،انھوں نے کہا کہ منتخب نئی فلمیں کروں گی ۔اپنی پرفارمنس سے شائقین کو گرویدہ بنانا چاہتی ہوں جس کے لیے سخت محنت کررہی ہوں۔ اداکارہ کے مطابق ان کی نئی کامیڈی فلم رواں سال 17مئی کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ کمرشلز بھی کرتی رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ فلموں کے ساتھ ماڈلنگ کے شعبے میں اپنا منفردمقام بنانے کے لیے کوشاں ہوں ۔2008کے دوران مس انڈیا کا اعزاز کبھی فراموش نہیں ہوسکتا۔مجھے مس انڈیا منتخب ہونے پر جتنی خوشی ہوئی تھی اسے آج بھی لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔اداکارہ سمرن کور نے کہا کہ عورتوں کی آرائش کے حوالے بھی کام کیا ہے بیوٹیشن کے شعبے میں قدم رکھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
اسی دوران مقابلہ حسن میں مجھے مس انڈیا کا تاج بھی ملا اور مقابلہ جیت کر یہ اعزاز پایا۔انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں کے لیے سوچ سمجھ کر کردار کا فیصلہ کروں گی ۔کرداروں کے انتخاب کو ہی اچھے طریقے سے کرنے کا فن جاننے والے کامیاب ہوتے ہیں ۔اچھی کہانی میں اہم کردار ملنے پر اس کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ نئی اداکارائوں کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔فلم انڈسٹری میں کوئی بھی اگر اپنے آپ کو منوانا چاہتا ہے تو پھر اسے اس کام کے لیے اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانا ہوگا ۔ماڈلنگ کے شعبے میں کچھ خاص ماحول بھی اثر انداز ہوتا ہے مگر فلم سب سے بڑا اظہار کا ذریعہ ہے اس میں کوئی بھی اپنی پرفارمنس کو بہتر بنائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ابھی بہت کام کرنا ہے صرف ایک آدھ فلم سے ہی کوئی بڑا فنکار یا اداکار نہیں بن جاتا ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ۔نئی فلموں کے حوالے سے انتخاب کروں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اچھا کام کرنے کی کوشش کرتی رہوں گی۔ واضح رہے کہ مس انڈیا کا لقب پانے والی ملکہ حسن کی پہلی فلم ''جوہم چاہیں ''تھی جو 16 ستمبر 2011 کو ریلیز کی گئی ،باکس آفس پر کوئی خاص توجہ حاصل نہ کرنے کے باوجود اس فلم میں سمرن کور کے کام کو بے حد پسند کیا گیا۔بالی وڈ نقادوں نے اداکارہ کی پہلی فلم میں پرفارمنس کو سراہا اور انھیں مستقبل کی ایک اچھی اداکارہ کا اضافہ قرار دیا گیا۔ قبل ازیں اداکارہ نے ماڈلنگ کے شعبے میں دھاک بٹھائی اور 2008میں مس انڈیا کا تاج پہن کر نیا اعزاز حاصل کیا۔
اداکارہ سمرن کور کا تعلق ہریانہ پنجاب کی جٹ فیملی سے ہے ۔دوسال تک دہلی پبلک اسکول میں زیر تعلیم رہیں ۔پھر مدہیہ پردیش میں جاکر اسکول کی تعلیم مکمل کی ۔بائیو ٹیکنالوجی میں گریجویشن کی ڈگری اندور کے ہاکر سائنس کالج سے حاصل کی ۔یہاں پر بورڈنگ میں داخلہ لے کر سمرن نے تعلیم مکمل کی ،تعلیم مکمل کرلینے کے بعد سمرن واپس ممبئی آگئیں اور انھوں نے شوبزکی دنیا سے رابطے بڑھانا شروع کیے۔ 2008 میں ماڈلنگ کی ۔مس ورلڈ کے لیے مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے بھارت کی نمایندگی کرتے ہوئے سمرن ویت نام گئیں۔ یہاں پر دوطرح کے مقابلے ہوئے جہاں پہلی کیٹگری میں سمرن نے دوسری اور تیسری کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اداکارہ سمرن نے بالی وڈ میں کئی فلموں کے لیے کام شروع کررکھا ہے تاہم ان کی دوسری ہندی فلم سینمائوں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔