کوئی مذہب نفرتوں کو پروان نہیں چڑھاتا قوی خان

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہماری بقاء کے لیے ناگزیر ہے۔


Cultural Reporter February 21, 2013
دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہماری بقاء کے لیے ناگزیر ہے۔ فوٹو : فائل

اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب نفرتوں کو پروان نہیں چڑھاتا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہماری بقاء کے لیے ناگزیر ہے۔

انھوں نے ان خیالا ت کا اظہار ''نمایندہ ایکسپریس'' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ قوی خان نے کہا کہ دنیا خصوصاً اس خطے کو سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے جس پر تمام مکاتب فکر کے دانشور، علماء اور عام لوگ متفق ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تمام مذاہب محبت، اخوت، سلامتی، ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری اور احترام کا درس دیتے ہیں اور کوئی بھی مذہب کبھی نفرتوں کو پروان چڑھانے، ایک دوسرے کے گلے کاٹنے اور دکھ بڑھانے کا کبھی نہیں کہتا۔ انھوں نے کہاکہ امن کا پیغام جس نے بھی دیا لوگوں نے اسے قبول کیا مگر تشدد کا راستہ ہمیشہ سب نے مسترد کیا ہے۔



قوی خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی دلیل کسی انسان پر ظلم ڈھانے، بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنے کا جواز نہیں دے سکتی اگر اسے درست مانا جائے گا تو معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا، امن کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے برداشت کا مادہ ہونا چاہیے، دوسروں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی جا سکتی بلکہ دوسروں کے نظریات کے لیے برداشت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں