پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرادی

پی ٹی آئی کے رہنما علی حسنین نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی

پی ٹی آئی کے رہنما علی حسنین نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی . فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ریجنل آرگنائزر علی حسنین نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے ریجنل آرگنائزرعلی حسنین نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ضیااللہ آفریدی پیپلزپارٹی میں شامل

اس سے قبل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق وزیر ضیااللہ آفریدی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
Load Next Story