سنگاپورمیں باکسنگ میچ کے دوران باکسر جان کی بازی ہار گیا
پردیپ کے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا جو ان کی ہلاکت کی وجہ بنا، میڈیکل رپورٹ
باکسر پردیپ کی ناک سے خون بہنے پر ریفری نے میچ روک دیا تھا تاہم اسی دوران پردیپ رنگ میں گرگیا۔ فوٹو : فائل
باکسنگ میچ کے دوران باکسر غش کھاکر کر رنگ میں گرگیا اور جان کی بازی ہار گیا۔
سنگاپور میں ایشین فائٹنگ چیمپئین شپ کے افتتاحی میچ کے دوران 32 سالہ باڈی بلڈر اور باکسر پردیپ سبرامینین فائٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد رنگ میں گرگیا جہاں سے اس کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پردیپ جان کی بازی ہارگیا، پردیپ کا نام باکسنگ کے مقابلے میں شامل نہیں تھا لیکن اچانک دوسرے باکسر نے 2 دن قبل فائٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تو پردیپ کو باکسنگ مقابلے میں شامل ہونا پڑا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : برطانیہ میں نامعلوم افراد نے باکسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
باکسنگ چیمپیئن شپ کے عہدیداران کے مطابق پہلے راؤنڈ میں پردیپ جیت رہا تھا لیکن دوسرے راؤنڈ میں پردیپ کو حریف باکسر کی جانب سے کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی ناک سے خون بھی بہنے لگا جس پر ریفری نے میچ روک دیا اور دیگر میچ ریفری سے مشورے کے بعد پردیپ کے حریف کو جتوا دیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر ''کھالی'' لڑائی کے دوران شدید زخمی
اسپتال کی جانب سے جاری میڈیکل رپورٹ کے مطابق کے پردیپ کے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا جو ان کی ہلاکت کی وجہ بنا تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔