بالاکوٹ میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق کشمیر سے ہے جو ناران میں سیر کی غرض سے گئے تھے، پولیس
جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، پولیس : فوٹو : فائل
TOKYO:
کپی گلی کے مقام پر گاڑی دریائے کنہار میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی ناران کی سیر کے لیے آنے والے آزاد کشمیر کے رہائشی دوستوں کی گاڑی کپی گلی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے کنہار میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں، پولیس اور مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ناران پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق افراد ناران میں سیر کی غرض سے گئے تھے کہ ان کی گاڑی دریائے کنہار کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔