ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے آرمی چیف

قوم پاکستان کے خلاف سازشوں کو شکست دے کر رہے گی، سربراہ پاک فوج

قوم پاکستان کے خلاف سازشوں کو شکست دے کر رہے گی، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے جب کہ ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے، ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے جب کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔




آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں اور قوم ان سازشوں کو شکست دے کر رہے گی۔

Load Next Story