پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا ہفتے کو بھی اسکول کھولنے کا فیصلہ
مہینے میں15دن اسکول بند رہتے ہیں، خسارہ پورا کرنے کیلیے کلاسیں لی جائیں.
طلبہ وطالبات چھٹی کے بعد باہر جمع نہ ہوں،اسکولز مینجمنٹ کی پریس کانفرنس. فوٹو : فائل
آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین خالد شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے شہر مفلوج ہو چکا ہے۔
ایک ماہ میں15روز تک تعلیمی سلسلہ منقطع رہتا ہے، اس تناظر میں تعلیمی خسارہ پورا کرنے کے لیے سالانہ امتحانات تک ہفتے کو بھی اسکول میں کلاسیں لی جائیں، شاہین قسیم الدین، محمد احمد خان،و دیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد شاہ نے کہاکہ دہشت گردی کے پیش نظر اسکولوں کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہدایات تیار کی گئی ہیں جس کے تحت ایسا انتظام کیا جائے کہ داخلہ اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے آنے والے افراد کو اسکول کے استقبالیہ پر ہی معلومات فراہم کی جائیں، اسکول کے باہر کا حصہ صاف ستھرا رکھیں اور اگر کچرا دان ہو تو اسے ختم کر دیں، آس پاس اگر کوئی مشتبہ گاڑی یا بیگ موجود ہو تو فوری پولیس کو اطلاع کریں۔
طلبہ وطالبات چھٹی کے بعد باہر جمع نہ ہوں اور سیدھے اپنے گھروں کوجائیں، خوانچوں اور ٹھیلوں کو اسکول سے دور رہنے کی ہدایت کی جائے، تمام تعلیمی ادارے پیر25 فروری سے اپنے اسکولوں میں پاکستان کی سلامتی کے لیے یا سلام کا ورد کریں اور توبہ استغفار کا سلسلہ جمعہ یکم مارچ تک جاری رکھیں، انھوں نے کہاکہ ہمار مطالبہ ہے کہ آئی جی تھانوں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے علاقوں کے اسکولوں کے پاس گشت کو یقینی بنائیں اور طلبا کو مکمل تحفظ فراہم کریں، ہوم ڈپارٹمنٹ اسکولوں کی انتظامیہ کو کم سے کم وقت میں اسلحہ لائسنس جاری کرے۔