پی ٹی آئی کا ضیاء اللہ آفریدی كی نااہلی كا ریفرنس نہ بھجوانے کا فیصلہ
ضمنی الیکشن میں ناکامی کے اثرات عام انتخابات پر بھی پڑ سکتے ہیں، پی ٹی آئی ذرائع
اگر پارٹی قیادت نے فیصلہ كرلیا تو اس صورت میں ریفرنس بھجوانے میں ایک منٹ كی بھی تاخیر نہیں كی جائے گی،ذرائع ۔ فوٹو : فائل
تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں كم وقت رہ جانے كے باعث سابق وزیر ضیاء اللہ آفریدی كی پیپلزپارٹی میں شمولیت كے باوجود انكی نااہلی كا ریفرنس نہ بھیجنے پر اتفاق كیا ہے تاكہ ضمنی الیكشن سے بچا جا سكے۔
سابق وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی كی پاکستان پیپلزپارٹی كے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات كے وقت تحریک انصاف نے ضیاءاللہ آفریدی كو اسمبلی ركنیت سے نااہل قراردلوانے كے لیے اسپیكر كو ریفرنس بھیجنے پر اتفاق كیا تھا كہ جب وہ باقاعدہ شمولیت اختیار كرلیں تب ہی ریفرنس كے بارے میں غور كیا جائے گا اب جب كہ ضیاءاللہ آفریدی باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو چكے ہیں اس كے باوجود تحریک انصاف كی قیادت ان کی نااہلی کے لئے ریفرنس بھجوانے سے گریز كر رہی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ضیااللہ آفریدی پیپلزپارٹی میں شامل
ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں چند ماہ ہیں اور اگر اس دوران ضیاءاللہ آفریدی كو نااہل قراردلوایا جائے تو پی كے ون پشاور میں ضمنی انتخابات میں حكمران جماعت كو اگر شكست ہو گئی تو اس كے اثرات عام انتخابات پر مرتب ہونگے، اس لئے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی معركے سے بچنے كے لیے ریفرنس بھجوانے سے گریز كیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا كہ اگر پارٹی قیادت نے فیصلہ كر لیا تو اس صورت میں ریفرنس بھجوانے میں ایک منٹ كی بھی تاخیر نہیں كی جائے گی۔