كرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 4 سیكیورٹی اہلكارزخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے كو گھیرے میں لیكر سر چ آپریشن شروع كردیا

سیکیورٹی فورسز نے علاقے كو گھیرے میں لیكر سرچ آپریشن شروع كردیا ۔ فوٹو : فائل

NOWSHERA:
كرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد كے قریب علاقہ شوركی میں ایف سی كی گاڑی 2 بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئی جس كے نتیجے میں 4 اہلكار زخمی ہوگئے۔


ذرائع كے مطابق لوئر كرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد كے قریب فرنٹیئر كور كی گاڑی معمول كے گشت پر تھی كہ علاقہ شوركی میں نامعلوم دہشتگردوں كی جانب سے كچے راستے میں بچھائی گئی 2 بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں سوار 4 اہلكار محمد گل، معین الدین، عبدالوصی اور محمد خالد زخمی ہوگئے جب کہ گاڑی كو بھی کافی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے كو گھیرے میں لیكر دہشتگردوں كیخلاف سر چ آپریشن شروع كردیا ہے۔
Load Next Story