افغانستان میں دو خودکش حملوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی

دھماکوں کی ذمہ دار تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔

دوسرا دھماکہ ہائی وے پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ISLAMABAD:

افغانستان میں دو خودکش حملوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خودکش حملہ آور مارا گیا۔



جلال آباد میں خودکش حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، جب کہ دوسرا دھماکہ ہائی وے پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔


دوسری طرف جلال آباد میں ہی انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کارسوار خودکش حملہ آور کو سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، جبکہ گاڑی میں نصب دھماکا خیزمواد ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
Load Next Story