ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ہالینڈ نے ویسلے سنائیجر کو ڈراپ کردیا

ڈچ کوچ ڈک ایڈووکیٹ نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے فٹبال اسکواڈ کا اعلان کردیا

ڈچ کوچ ڈک ایڈووکیٹ نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے فٹبال اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز کے لیے ہالینڈ نے اہم کھلاڑی ویسلے سنائیجر کو ڈراپ کردیا۔


ڈچ کوچ ڈک ایڈووکیٹ نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے فٹبال اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نامور کھلاڑی ویسلے سنائیجر ان کا اعتماد برقرار نہیں رکھ پائے۔ ونگر ریان بابیل کو حیران کن طور پر چھ برس بعد ملک کی نمائندگی کیلئے طلب کرلیاگیا ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 7 اکتوبر کو بیلاروس کی مہمان بنے گی جبکہ 10 اکتوبر کو اسے سوئیڈن کی میزبانی کرنا ہوگی۔ 24 رکنی ڈچ اسکواڈ کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ نیدرلینڈز کی ٹیم کو لگاتار دوسرے بڑے ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ٹالنا ہے۔ ڈچ ٹیم اس سے قبل یورو 2016 سے بھی باہر رہی تھی۔
Load Next Story