اظہرعلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے آٹھویں پاکستانی بن گئے  


ویب ڈیسک September 30, 2017
اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے آٹھویں پاکستانی بن گئے   - فوٹو: فائل

ابوظہبی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ وہ پانچ ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے آٹھویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں جہاں پاکستانی بیٹسمنوں کو کھیلتے ہوئے زیادہ مشکل پیش نہیں آئی، وہیں اظہرعلی نے اپنے کیرئر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ اظہرعلی نے 5 ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔ اظہر علی نے یہ کارنامہ صرف 61 ٹیسٹ میچوں میں سرانجام دیا اس طرح تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بھی بن گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں یونس خان پہلے نمبر پر ہیں۔۔ ان کے رنز کی تعداد 10 ہزار 99 ہے، جو 118 ٹیسٹ میچزمیں بنائے گئے جب کہ جاوید میاں داد 124 ٹیسٹ میچوں میں 8 ہزار 832 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں اور تیسرانمبر انضمام الحق ہے جنہوں نے 119 میچز میں 8 ہزار 829 رنز بنائے۔ محمد یوسف نوے ٹیسٹ میچوں میں 7 ہزار 530 رنزبنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ چھٹے نمبر پر مصباح الحق ہیں، جو 75 میچوں میں 5 ہزار 222 رنز بناچکے ہیں۔ اسی فہرست میں ساتویں پوزیشن ظہیرعباس کی ہے، انہوں نے 78 میچوں میں 5 ہزار باسٹھ رنز بنائے۔

مقبول خبریں