پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے، چیئرمین پی سی بی

دنیا کے سب بڑے معاشی شہر میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں


محمد یوسف انجم December 13, 2025

لندن میں غیر معمولی پذیرائی کے بعد پی ایس ایل روڈ شو اب نیویارک میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر پی ایس ایل کا میلہ سپر پاور امریکا کے شہر نیویارک میں آج سجے گا۔

دنیا کے سب بڑے معاشی شہر میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

قومی کھلاڑیوں سمیت چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پی ایس ایل نیویارک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔

امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار بھی نیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا۔

مقبول خبریں