پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے، ذرائع


محمد یوسف انجم December 13, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل روڈ شو آج نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے۔

وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔

ان کے علاوہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف بھی شو کا حصہ ہوں گے۔

مقبول خبریں