فرانس میں ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں دو خواتین ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 1 اکتوبر 2017
یہ کوئی عام حملہ نہیں دہشتگردی کا شاخصانہ لگتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

یہ کوئی عام حملہ نہیں دہشتگردی کا شاخصانہ لگتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

فرانس: فرانس کے جنوبی شہر مرسیل میں ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار حملہ آوار کے وار سے دو خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوار بھی  مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں کے ساحلی شہر مرسیل میں سینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے وہاں موجود مسافروں    پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

پولیس کی جانب سے بھاری نفری طلب کرتے ہوئے اسٹیشن کا گھراؤ کر کے اسے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کی عمر تقریبا 20  سال ہے جبکہ یہ کوئی عام حملہ نہیں دہشتگردی کا شاخصانہ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس میں حملہ آوروں کی ٹرین پر فائرنگ

واضح رہے کہ فرانس میں 2015 سےاب تک مختلف نوعیت کے سات حملے ہو چکے ہیں جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 238 جبکہ زخمیوں کی تعداد 350 ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔