ایل این جی پلانٹس صلاحیت کے مطابق بجلی بنانے میں ناکام

علیم ملک  جمعـء 6 اکتوبر 2017
ایل این جی سے چلنے والے منصوبے موجودہ ضرورت کے تحت ہی بجلی پیدا کر رہے ہیں، ترجمان پاور ڈویژن ۔ فوٹو : فائل

ایل این جی سے چلنے والے منصوبے موجودہ ضرورت کے تحت ہی بجلی پیدا کر رہے ہیں، ترجمان پاور ڈویژن ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  ملک میں بجلی کی پیداوار کیلیے تعمیرکیے گئے ایل این جی پاورپلانٹس اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیداکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

’ایکسپریس‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق حویلی بہادرشاہ اوربھکی پاورپلانٹس اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کررہے، ایل این جی سے چلنے والے حویلی بہادر شاہ پاورپلانٹ نے ایک ماہ میں88 کروڑیونٹ کی بجائے صرف 13 کروڑیونٹ بجلی پیداکی، ایل این جی سے چلنے والے دوسرے منصوبے بھکی پاورپلانٹ سے84 کروڑ یونٹ کی بجائے38 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

دستاویزکے مطابق200 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے ان پاور پلانٹس سے ماہانہ 2 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ ایل این جی سے چلنے والے منصوبے موجودہ ضرورت کے تحت ہی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔