سابق سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی کی غفلت کے باعث بریک ڈاؤن ہوا تحقیقاتی کمیٹی
تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی مرضی سے لوڈ شیڈنگ کر رہی تھیں جس کے نتیجے میں سسٹم اوور لوڈ ہورہا تھا، تحقیقاتی کمیٹی
تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی مرضی سے لوڈ شیڈنگ کر رہی تھیں جس سے سسٹم اوور لوڈ ہورہا تھا، تحقیقاتی کمیٹی فوٹو: فائل
وزیر اعظم کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے دو دن قبل ملک میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤ ن کی وجہ سابق سیکریٹری بجلی و پانی نرگس سیٹھی کو قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل ملک میں ہونبے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ جاننے کیلئے وزیر اعظم کے حکم پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی کو متعلقہ اداروں کے افسران نے بیان اور ریکارڈ فراہم کر دیا ہے، افسران کے بیان سے بریک ڈاؤن کی ذمہ داری سابق سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے 6 ماہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری ہی نہیں کیا۔
ریکارڈ کے مطابق تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی مرضی سے لوڈ شیڈنگ کر رہی تھیں جس سے سسٹم اوور لوڈ ہورہا تھا جبکہ نرگس سیٹھی کو صورتحال کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا لیکن انہوں نے سسٹم اسی طرح چلانے کی ہدایت کردی جس کے باعث ملک کے کروڑوں عوام کو بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے سخت عذاب سے گزرنا پڑا۔