نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کو چھوٹی ٹیموں کیلیے بہترین قرار دیدیا

پہلے چھوٹی ٹیموں کو کم ٹیسٹ میچز ملنے کی وجہ سے کافی نقصان برداشت کرنا پڑتا تھا، چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ

پہلے چھوٹی ٹیموں کو کم ٹیسٹ میچز ملنے کی وجہ سے کافی نقصان برداشت کرنا پڑتا تھا، چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین گریگ بارکلے نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کو چھوٹی ٹیموں کے لیے بہترین قرار دے دیا.


گریگ باکلے نے کہاکہ پہلے چھوٹی ٹیموں کو کم ٹیسٹ میچز ملنے کی وجہ سے کافی نقصان برداشت کرنا پڑتا تھا مگر 2 سالہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بدولت انھیں کھیلنے کو زیادہ میچز ملیں گے۔ نئے ایف ٹی پی میں ہر ملک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کا وعدہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اس ہوم سیزن میں نیوزی لینڈ صرف چار ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا، دسمبر میں ویسٹ انڈیز سے 2 میچز ہوں گے جبکہ مارچ میں انگلش ٹیم ٹور پر آئے گی، نیوزی لینڈ بورڈ کو یقین ہے کہ نئی چیمپئن شپ سے انھیں اپنے ملک میں سالانہ 8 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کا موقع میسر آئے گا۔
Load Next Story