آسٹریلوی فٹبال ٹیم کے کوچ نے عہدہ چھوڑنے کی خبر پر چپ سادھ لی

اے ایف پی  جمعرات 12 اکتوبر 2017
آسٹریلوی فٹبال ٹیم کے کوچ نے عہدہ چھوڑنے کی خبر پر چپ سادھ لی 
 فوٹو: فائل

آسٹریلوی فٹبال ٹیم کے کوچ نے عہدہ چھوڑنے کی خبر پر چپ سادھ لی فوٹو: فائل

سڈنی: آسٹریلین فٹبال کوچ اینگے پوسٹے کوگلو نے عہدہ چھوڑ کر جانے کی افواہوں پر چپ سادھ لی۔

انھوں نے اس کی تصدیق یا تردید سے کرنے سے انکار کردیا، گزشتہ دنوں میڈیا گروپس نے رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ 2018 میں کوالیفائی کرنے سے قطع نظر اینگے نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب فٹبال فیڈریشن آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ گیلوپ نے بھی عندیہ دیاکہ آئندہ ماہ ہونڈراس سے انٹرنیشنل پلے آف میں ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ دنوں شام کو ایگریگیٹ پر 3-2 سے ہراکر امید کا دیا روشن رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔