کیرتھر نیشنل پارک میں 8 قیمتی باز آزاد کردیے گئے

قیمتی باز ڈیرہ مراد جمالی سے کراچی اسمگل کیے جارہے تھے کارروائی کے دوران 2 افراد کو بھی حراست میں لیاگیا، ممتاز سومرو

قیمتی باز ڈیرہ مراد جمالی سے کراچی اسمگل کیے جارہے تھے کارروائی کے دوران 2 افراد کو بھی حراست میں لیاگیا، ممتاز سومرو۔ فوٹو : فائل

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے سپرہائی وے پر گزشتہ روز کارروائی کے دوران قبضے میں لیے گئے8 قیمتی باز کیرتھر نیشنل پارک کے قدرتی ماحول میں آزاد کردیے۔


محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کے انسپکٹر ممتاز سومرو کے مطابق کیر تھر نیشنل پارک کھار میں بازوں کو پہاڑوں کے درمیان ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑا گیا۔ اس موقع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات ، ڈبیلو ڈبیلو ایف اور دیگر اداروں کے نمائندے موجود تھے نایاب نسل کے قیمتی باز محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور سندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران قبضے میں لیے تھے تحویل میں لیے گئے بازوں کی قیمت کروڑوں روپے تھی ممتاز سومرو کے مطابق قیمتی باز ڈیرہ مراد جمالی سے کراچی اسمگل کیے جارہے تھے کارروائی کے دوران 2 افراد کو بھی حراست میں لیاگیا۔ جن پر بعدازاں 50 ہزار روپے جرمانہ عاید کیاگیا ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق ماہ اکتوبر کے بعد بازوں سمیت دیگر قیمتی پرندوں کی اسمگلنگ شروع ہوتی ہے جس روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Load Next Story