ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کی ناقابل ضمانت گرفتاری کیلئے درخواست جمع کرا دی

حامد سعید کاظمی پر حج کے دوران حجاج کرام کے لئے سعودی عرب میں مہنگے کرائے پر رہائش کا انتظام کرنے کا الزام ہے۔

مد سعید کاظمی پر حج کے دوران حجاج کرام کے لئے سعودی عرب میں مہنگے کرائے پر رہائش کا انتظام کرنے کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
ایف آئی اے حکام نے راولپنڈی کی عدالت میں حامد سعید کاظمی کی ناقابل ضمانت گرفتاری کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انہیں حامد سعید کاظمی کے خلاف حج کرپشن کیس میں مزید ثبوت ملے ہیں جن میں بینک کے ذریعے رقم کی لین دین بھی شامل ہے۔


سابق وفاقی وزیربرائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی پر حج کے دوران حجاج کرام کے لئے سعودی عرب میں مہنگے کرائے پر رہائش کا انتظام کرنے کا الزام ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا، اس الزام کے تحت حامد سعید کاظمی کو 15 مارچ2011 میں گرفتار کیا گیا اور وہ 27 اگست 2012 کو ضمانت پر رہا ہوئے۔

سپریم کورٹ میں اسی مقدمے کی گزشتہ کچھ سماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی عمران احمد شاہ نے سابق وزیر اعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے سال 2009 میں ناجائز طریقے سے اپنے لئے دبئی سے بلٹ پروف لینڈ کروزر منگوائی۔

Recommended Stories

Load Next Story