باصلاحیت نوجوان فنکاروں موقع فراہم کیا شاہدہ منی
نئے فنکار عمدہ پرفارمنس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
نئے فنکار عمدہ پرفارمنس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
معروف گلوکارہ شاہدہ منی کے بطورمیزبان پروگرام سے اپنی فنی صلاحیتوں کو متعارف کروانیوالے گلوکار، رقاص اورکامیڈین بیرون ممالک میں پرفارم کرنے لگے۔
کوئی پاکستان میں ہونیوالے پروگراموں میں کام کررہا ہے توکوئی مڈل ایسٹ سمیت دنیا کے بیشترممالک میں اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کررہاہے۔ شاہدہ منی نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ میں نے جب پروگرام کی میزبانی کا فیصلہ کیا تھا توایک بات طے کرلی تھی کہ میں اپنے پروگرام کے ذریعے باصلاحیت نوجوان فنکاروںکو اپنے فن کے اظہارکا موقع دونگی۔ اس پرمجھے بے حد خوشی ہے کہ آج بہت سے فنکارمیرے پروگرام میں پہلی بار پرفارم کرنے کے بعد دنیا کے بیشترممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کانام روشن کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے پروگرام میں جہاں گلوکاروں کو اپنی آواز کا جادوجگانے کا موقع دیا تھا وہیں اعضاء کی شاعری کوبیان کرنے کی مہارت رکھنے والی لڑکیوںاورلڑکوں کو بھی اس پلیٹ فارم سے متعارف کروایا اورآج وہ بہترین کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت انٹرٹینمنٹ کے جتنے بھی پروگرام ہیں ان کے میزبان اپنی پروموشن کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔