پریانکا آئیڈل ہیں الگ پہچان بنانا چاہتی ہوں پرنیتی

کزن سے کوئی مقابلہ نہیں، ان جیسی بہترین اداکارہ بننے کی خواہش ہے۔


Net News March 01, 2013
پریانکا کی طرح گلوکاری کے موروثی جینز موجود ہیں، موقع ملا تو ضرور گلوکاری کروں گی، پرنیتی فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح اچھی اداکارہ بننا چاہتی ہیں۔

اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی کزن پریانکا چوپڑا جیسی بہترین اداکارہ بننے کی خواہشمند ہیں۔ ان کا پریانکا چوپڑا سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ پریانکا فلم انڈسٹری میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں۔ وہ خوش ہیں کہ پریانکا نے صرف اداکاری میں ہی نہیں بلکہ گلوکاری میں اپنا لوہا منوایا ہے۔



اداکارہ پر نیتی نے کہا کہ وہ بھی اپنے کام کے ذریعے اپنی فنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہیں۔ اپنی منفرد شناخت بنانا چاہتی ہیں جس کے لیے ان کی جدوجہد جاری ہے۔ مزید برآں یہ کہ پریانکا کی طرح ان میں گلوکاری کے مورثی جینز موجود ہیں۔ جب بھی انھیں موقع ملا تو وہ گلوکاری کریں گی۔

مقبول خبریں