سروسزاسپتال کے ترقیاتی کام جون تک مکمل ہونگے ایم توفیق

9 ہزار افراد کو سرکاری ملازمتوں کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے

کراچی میں اسپتال کے ماتحت 7 سیٹلائٹ ڈسپنسریاں قائم ہیں، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال نے مختلف سرکاری محکموں میں ملازمتوں کیلیے9ہزار سے زائد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے۔

صوبائی محکمہ صحت نے سروسزاسپتال کوہدایت کی ہے کہ سرکاری محکموں میں ملازمت کیلیے یکم ستمبر2012 کے بعد شائع ہونے والے اشتہارات میں درخواست دینے والے امیدواروں کے میڈیکل فٹنس نہیں کیے جائیں، سرکاری اداروں میں ملازمتوں کیلیے میڈیکل فٹنس 31 اگست 2012 تک کیے جارہے ہیں،سندھ سروسزاسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سول سرجن کراچی ڈاکٹر ایم توفیق نے ایکسپریس سے بات چیت میں بتایا کہ سرکاری ملازمتوں کیلیے سروسز اسپتال کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوتا ہے۔




اس کے بغیرمتعلقہ محکمے میں جوائنگ نہیں دی جاتی جس میں امیدواروںکے ایکسرے سمیت دیگرخون کے ٹیسٹوں کے بعدمیڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں،کراچی کا واحد سرکاری اسپتال ہے جہاں عمرکے تعین اورمعذوری کی تصدیق بھی اسی اسپتال سے کی جاتی ہے،دریں اثنا ایم ایس وسول سرجن ڈاکٹر ایم توفیق نے بتایاکہ سروسز اسپتال سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے لیے علاج ومعالجے اور تشخیص کی سہولتیں بلامعاوضہ فراہم کررہا ہے، انھوں نے کہاکہ کراچی میں اسپتال کے ماتحت 7 سیٹلائٹ ڈسپنسریاں قائم ہیں۔
Load Next Story