یورپی ممالک کو مچھلیوں کی برآمد 12مارچ سے شروع ہوگی

صوبائی وزیر فشریز زاہد بھرگڑی کا وقفہ سوالات میں جواب، اسپیکر نے اقدامات کو سراہا


Staff Reporter March 01, 2013
صوبائی وزیر فشریز زاہد بھرگڑی کا وقفہ سوالات میں جواب، اسپیکر نے اقدامات کو سراہا۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین نے پاکستان سے مچھلیوں اور جھینگوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی اور 12 مارچ کے بعد سے یورپی ممالک میں مچھلیوں اور جھینگوں کی برآمد شروع ہوجائے گی۔

اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر فشریز محمد زاہد بھرگڑی نے جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا، جمعرات کو سندھ اسمبلی کا اجلاس 11بجکر 30 منٹ پر اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں شروع ہوا، تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی کے بعد وقفہ سوالات میں محکمہ فشریز سے متعلق ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر فشریز محمد زاہد بھرگڑی نے کہا کہ پورے صوبے میں میٹھے پانی کے 1209 ذخائر پر وہاں لاکھوں ماہی گیر اس سے روزگار کما رہے ہیں۔

10

وزیر فشریز نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے یورپی ممالک کی جانب سے8 سال سے عائد مچھلیوں کی برآمد پر پابندی پر ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے ، اس پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیر فشریز کی ان کاوشوں کو پورا ایوان سراہتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے برآمد میں اضافہ ہوگا،ایک اور سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے ہر سال میں دو ماہ سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر پابندی پر ماہی گیروں کو شدید مالی بحران سے دوچار ہونا پڑ رہا تھا، کیکڑا مچھلی کی برآمد کے حوالے سے خاتون رکن زرین مجید کے تحریری سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ سالانہ10 ملین امریکن ڈالر کے زندہ کیکڑا مچھلی چین ، جاپان ، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ برآمد کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں