جرمنی: 50 بھیڑوں کا جتھہ سپر مارکیٹ میں گھس گیا، افرا تفری مچ گئی

یہ واقعہ لوئر فرینکونیا کے علاقے برگسِن میں پیش آیا


ویب ڈیسک January 12, 2026

جرمنی میں 50 بھیڑوں کا ایک جتھہ ریوڑ سے نکل کر شاپنگ کرنے سپر مارکیٹ میں گھس گیا۔

لوئر فرینکونیا کے علاقے برگسِن میں موجود پینی سپرمارکیٹ کے مرکزی دروازے سے درجنوں بھیڑ اندر گھس گئے اور خوب افرا تفری مچاتے ہوئے گند پھیلا دیا۔

 

گلہ بان ڈائیٹر مشلر نے بتایا کہ بھیڑوں کا ایک جتھہ، بڑے ریوڑ سے علیحدہ ہو گیا۔ بھیڑوں کی توجہ شاید ایکورن کی وجہ سے ریوڑ سے ہٹی اور وہ ان کو کھانے اسٹور میں گھس گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں علیحدہ ہونے والا جتھہ بحفاظت ریوڑ کے ساتھ جُڑ گیا۔

مقبول خبریں