انتہاپسندی کے خاتمے کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا شہباز شریف
سابق دور میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا تھا جس سے فورس کی کارکردگی متاثر ہوئی،شہبازشریف
سابق دور میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا تھا جس سے فورس کی کارکردگی متاثر ہوئی،شہبازشریف فوٹو: فائل
KARACHI:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول بیدیاں روڈ میں ایلیٹ فورس کی 15 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ پولیس فورس کے کئی افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ایلیٹ پولیس فورس کی کارکردگی شاندار ہے جبکہ سنگین جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ سابق دور میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا تھا جس سے فورس کی کارکردگی متاثر ہوئی جبکہ ایلیٹ اسکول سے تربیت حاصل کرنے والے محکمہ پولیس اور محکمہ جیل خانہ جات کے افسر ان اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ پولیس کی تربیت اور استعدادکار بڑھانے کے لئے 5 برس میں پیٹ کاٹ کر وسائل فراہم کئے ہیں جبکہ برادر ملک ترکی سے پولیس افسروں کو تربیت دلوائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 10-2009 میں پولیس کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کیا گیا جس پر سالانہ 8 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں ،شہبازشریف نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کے انسٹرکٹرز کے لئے 20 فیصد اضافی الاؤنس دینے کا اعلان سمیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔