محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا
عمرے پر جانا چاہتا ہوں ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
عمرے پر جانا چاہتا ہوں ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر۔ فوٹو: فائل
اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
محمد عرفان نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں وزارت داخلہ پی سی بی اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ کرکٹر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ عمرے پر جانا چاہتے ہیں لیکن ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سے ای سی ایل تک
کرکٹر محمد عرفان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انہیں تمام الزامات سے بری کر چکا ہے، عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی وجہ سے محمد عرفان کا نام 6 ماہ قبل دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا اور سزا بھگتنے کے بعد بھی خارج نہیں کیا گیا۔