سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے طالب علم کا ہاتھ توڑ دیا
بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا،والدین کا الزام، اسکول نہیں جائوں گا، غلام صدیق
متاثرہ طالب علم کے ورثا نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیچر نے ہمارے بچے کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا ہاتھ توڑ دیا۔
سبق یاد نہ کرنے پر اسکول ٹیچر کا طالبعلم پر تشدد،بازو توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار کی یونین کونسل نصر پور میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے استاد محمد عمر نے پہلی جماعت کے 6 سالہ طالب علم غلام صدیق کو سبق یاد نہ کرنے پر بینچ پر کھڑا کرکے تشدد کا نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں طالبعلم کاہاتھ ٹوٹ گیا۔
متاثرہ طالب علم کے ورثا نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیچر نے ہمارے بچے کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا ہاتھ توڑ دیا۔انھوں نے بتایا کہ تشدد کے بعد بچہ اسکول میں روتا رہا مگرکسی بھی ٹیچر یا عملے نے زخمی بچے کو اسپتال یا ہمارے گھر نہیں پہنچایا۔ طالب علم نے کہا کہ میں اب اس اسکول میں نہیں جائوں گا۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹیچر کیخلاف کارروائی کی جائے۔