قوال بدر میانداد کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی
بدرمیانداد نے45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جب کہ ان کے 150 سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون۔۔۔
بدر میانداد نے 45 سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جب کہ ان کے 150 سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ فوٹو : فائل
معروف قوال بدر میانداد کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی۔
فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17 فروری 1962 کو پاکپتن میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین نے قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے رہائش اختیار کی تھی۔
ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔ بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ بدر میانداد نے 45 سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جب کہ ان کے 150 سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔
بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کے لیے بھی منتخب کیے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ بدر میانداد جن کے البمز امریکا ، برطانیہ ، کینڈا، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں نے 27 برس تک فن قوالی میں نام پیدا کیے رکھا۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2 مارچ 2007 کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے تھے۔