بڑوں کا حشر دیکھ کر سری لنکن ’’بچے‘‘ بھی سہم گئے پاکستان سے آج پہلا ٹی 20 میچ
اسٹارز سے عاری مہمان ٹیم نئے کپتان کے ساتھ مضبوط ترین حریف سے مقابلہ کرے گی
رینکنگ میں ٹاپ پر جگہ بنانے کا موقع بھی موجود،مہمان اسکواڈ کے پاس بڑے نام نہیں لیکن مختصر فارمیٹ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی،ترنوالہ نہیں سمجھیں گے،سرفراز ۔ فوٹو: اے ایف پی
لاہور:
اسٹارز سے عاری سری لنکن ٹیم جمعرات کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے مدمقابل ہو گی،ون ڈے سیریز میں اپنے بڑوں کا حشردیکھ کر''بچے'' بھی سہم گئے۔
تیسرا ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلنے سے انکار کرنے والے کرکٹرز کو آئی لینڈرزنے یواے ای میں مقابلوں کیلیے بھی منتخب نہیں کیا،کپتان اپل تھارنگا کی جگہ تھشارا پریرا کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے، سینئرز کا خلا پُر کرنے کیلیے لائے جانے والے بیشتر نوجوان کرکٹرز کی شمولیت سے آئی لینڈرز کو تجربے کی کمی محسوس ہوگی، گرین شرٹس محدود اوورزکی کرکٹ میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، ٹیم نے ون ڈے میں کلین سوئپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز پر نظریں جمالیں، میزبان کے پاس عالمی رینکنگ میں ٹاپ پر جگہ بنانے کا موقع بھی موجود ہوگا۔
گرین شرٹس کی ان فارم بیٹنگ لائن نمبر 8آئی لینڈرزکے چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب ہے، محمد عامر کی واپسی کے بعد پیس بیٹری کا انتخاب مشکل فیصلہ ہوگا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگرچہ مہمان اسکواڈ کے پاس بڑے نام نہیں لیکن کھلاڑی ماضی میں اچھا پرفارم کرچکے، مختصر فارمیٹ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ترنوالہ سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے، گرین شرٹس کو بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ احمد شہزاد ہی اننگز کا آغاز کرینگے۔ سری لنکن کپتان تھشارا پریرا کا کہنا ہے کہ قیادت کا خواب پورا ہوا، ٹیم کی کامیابی کیلیے پُرامید ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جمعرات کو ابوظبی میں مقابل ہونگی، شیخ زید اسٹیڈیم چوکوں، چھکوں کی برسات کیلیے تیار ہے، ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 9ویں فتح کے ساتھ آئی لینڈرز کو کلین سوئپ کا مشن بھی مکمل کرنے والے گرین شرٹس مختصر ترین فارمیٹ میں کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔
ایک روزہ میچز میں مسلسل 12ویں ناکامی کا داغ سجانے کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اپنے ملک کے مایوس پرستاروں کے چہروں کی رونق واپس لوٹانے کی کوشش کریگی، البتہ اس طرز میں بھی آئی لینڈرز کی کارکردگی اچھی نہیں، پاکستان ٹیم عالمی رینکنگ میں دوسرے اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر براجمان ہے،تیسرا ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلنے سے انکار کرنے والے کرکٹرز کو سری لنکا نے یواے ای میں مقابلوں کیلیے بھی منتخب نہیں کیا۔
کپتان تھارنگا کی جگہ تھشارا پریرا کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے، سینئرز کا خلا پُر کرنے کیلیے لائے جانے والے بیشتر نوجوان کرکٹرز کی شمولیت سے آئی لینڈرز کو تجربے کی کمی محسوس ہوگی،گرین شرٹس نے گزشتہ 11میں سے 9میچز جیتے، اگر مہمان ٹیم کو تینوں میچز میں شکست دی تو عالمی نمبر ون بننے کا امکان ہے لیکن اس کیلیے ضروری ہوگا کہ بھارت اگلے ماہ 3میچز ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کو زیر کرلے، عامر، محمد نواز، عامر یامین اور عمر امین کی صورت میں پاکستان کیلیے تازہ کمک بھی یواے ای پہنچ چکی،دیگر کھلاڑی ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرنے کے بعد پہلے ہی وہاں موجود ہیں، اسکواڈ میں شامل آؤٹ آف فارم احمد شہزادکو موقع دینا ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم کپتان سرفراز نے تصدیق کر دی کہ وہی اننگز کا آغاز کرینگے، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ اور شعیب ملک بیٹنگ کو تقویت دینے کیلیے دستیاب ہیں، عمر امین کی پلیئنگ الیون میں جگہ بنتی نظر نہیں آتی، کپتان سرفراز احمد کو آل راؤنڈرز عامر یامین، فہیم اشرف، عماد وسیم اور محمد نواز کی خدمات بھی میسر ہیں، شاداب خان کا اسپن آپشن استعمال کیا جانا یقینی ہے، پیس بیٹری میں محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
ون ڈے سیریز میں انجرڈ ہونے والے رومان کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں۔ یاد رہے کہ باہمی ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 15 مقابلے ہوئے، 10 میں پاکستان فتحیاب رہا جبکہ 5 میں سری لنکنز سرخرو ہوئے، یو اے ای میں 3میچز کھیلے گئے، ان میں سے 2میں گرین شرٹس جبکہ ایک میں آئی لینڈرز کامیاب رہے، نومبر 2011 میں ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹ سے فتح حاصل کی، دسمبر 2013 میں دونوں ٹیموں کے مابین دبئی میں 2میچز کی سیریز کھیلی گئی، پہلا مقابلہ گرین شرٹس نے 3 وکٹ سے جیتا جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم 24 رنز سے کامیاب ہوئی۔کپتان سرفراز نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں فتح اطمینان بخش ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش ہوگی البتہ سری لنکن ٹیم کو ترنوالہ سمجھنے کی غلطی نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ آئی لینڈرز کے پاس بڑے نام نہیں لیکن کھلاڑی ماضی میں اچھا پرفارم کرچکے ہیں،ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ تھشارا پریرا نے کہا کہ قیادت کا موقع ملنا خوشی کی بات ہے، میرا خواب پورا ہوا، ٹیم سیریز میں خاص کارکردگی پیش کرتے ہوئے کامیاب ہوگی۔