کوئٹہ کا دونوں بازوؤں سے محروم باہمت ٹیکسی ڈرائیور
معاشرے میں کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اسی لئے محنت کر کے کما رہا ہوں، ٹیکسی ڈرائیور امیر عالم
ٹیکسی ڈرائیور امیر عالم گاڑی کا ٹائر پنكچر ہوجانے پر اسے تبدیل بھی خود ہی کرتے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز
كوئٹہ میں دونوں بازوؤں سے محروم باہمت شہری پاؤں سے گاڑی چلانے كے ساتھ ساتھ گاڑی كے وہیل بھی پاؤں سے تبدیل كرلیتا ہے۔
غریب گھرانے سے تعلق ركھنے والے قلعہ سیف اﷲ کے رہائشی 32 سالہ امیر عالم كے دونوں ہاتھ بچپن میں كرنٹ لگنے سے بُری طرح جھلس گئے جنہیں مجبوری کے تحت كاٹنا پڑا، مگر امیر عالم نے ہمت نہ ہاری، محنت جاری ركھی اور اپنی مدد آپ كے تحت پاؤں سے ٹیكسی چلا كر كما رہے ہیں۔
اگر گاڑی کا ٹائر پنكچر ہوجائے تو اسے تبدیل بھی خود ہی کرتے ہیں، اسی طرح وہ فون بھی پاؤں كی مدد اور كندھے سے لگا كر سنتے ہیں۔ انكا كہنا ہے كہ وہ معاشرے میں کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اسی لئے محنت کر کے کما رہے ہیں۔