کراچی کو نظرانداز کرنے پر جاوید میانداد، نجم سیٹھی پر برس پڑے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 3 نومبر 2017
سری لنکا پرحملہ لاہورمیں ہوا لیکن کرکٹ شہرقائد سے ختم کر دی گئی،سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

سری لنکا پرحملہ لاہورمیں ہوا لیکن کرکٹ شہرقائد سے ختم کر دی گئی،سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  انٹرنیشنل میچز کی میزبان کیلیے کراچی کو نظرانداز کرنے پر سابق کپتان جاوید میانداد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے۔

جاوید میانداد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کرکٹ کا مرکز ہے مگر سیٹھی نے اسے نظر انداز کیا،سری لنکن ٹیم پرحملہ لاہورمیں ہوا لیکن کرکٹ شہرقائد سے ختم کر دی گئی۔

سابق کپتان نے کہاکہ ہماری کرکٹ گلیوں اور سڑکوں سے شروع ہوتی ہے، ہمارے پاس موجود وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا جاتا، انھوں نے کہا کہ سینئرز کے متبادل بروقت تیار نہ کیے جاسکے، یونس اور مصباح کے متبادل کیلیے ریجنز اور ضلع کی کرکٹ بہتر کرنی ہوگی، ان کھلاڑیوں کے متبادل باہر سے نہیں آئیں گے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ جونیئرز اچھی کارکردگی دکھا کر ہی مصباح اور یونس کے متبادل بن سکتے ہیں، کرکٹ کے فروغ کیلیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔