میکسیکوسے تعلق رکھنے والے’’کارلوس سلم‘‘ دنیا کے امیرترین شخص قرار
گزشتہ ایک برس کے دوران دنیا بھر میں 210 ارب پتی کا اضافہ ہوا جن میں 30 خواتین بھی شامل ہیں
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ کارلوس سلم دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 73 ارب ڈالر ہے. فوٹو: اے ایف پی
KARACHI:
امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست شائع کر دی ہے جس میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ کارلوس سلم سر فہرست ہیں۔
فوربز کی جانب سے ایک ارب ڈالر سے زائد اثاثے رکھنے والے 1426افراد کی فہرست میں210 نئے نام بھی شامل ہوئے ہیں، فہرست میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ کارلوس سلم 73 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کی اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرا نمبر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ہے جن کی کُل دولت 67 ارب ڈالر ہے، 57 ارب ڈالر کے ذاتی اثاثوں کے ساتھ اسپین سے تعلق رکھنے والے بزنس ٹائیکون امان سیو اورتیگا امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے جبکہ مایہ ناز سرمایہ کار وارن بفٹ چوتھے نمبر پر ہیں ۔

فہرست کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران دنیا بھر میں 210 ارب پتی کا اضافہ ہوا جن میں 30 خواتین بھی شامل ہیں۔