سعودی شہزادہ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں صحیح مقام نہ ملنے پر برہم

مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کو کم تر دکھاتا ہے، شہزادہ طلال بن ولید۔

سعودی شہزادے کے کہنا ہے کہ ان کے پاس بے شمار دولت ہے مگر امریکی جریدے نے صحیح اندازہ نہیں لگایا ہے. فوٹو: رائٹرز

سعودی شہزادے ولید بن طلال نے امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دولت کا صحیح اندازہ نہ لگانے اور انہیں امیر ترین شخصیات کی فہرست میں صحیح مقام نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔


سعودی شہزادے کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ فوربز نے جو طریقۂ کار استعمال کیا ہے وہ ناقص ہے کیونکہ وہ مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کو کم تر دکھاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فوربز جریدے نے سعودی عرب کے حصص بازار کی قیمتوں کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا حالانکہ وہ میکسیکو جیسی معیشتوں کی قیمتیں قبول کر رہے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوربز مختلف ممالک کے لیے مختلف معیار استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے 2013 میں دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شہزادہ ولید بن طلال کی دولت کا اندازہ 20 ارب ڈالر لگایا تھا اور انہیں فہرست میں 26ویں نمبر پر رکھا تھا ۔

Load Next Story