جیل میں قید ترکی کے کرد رہنما عبداللہ اوجالان نوبل انعام کیلیے نامزد

این این آئی  بدھ 16 اپريل 2014
عبداللہ اوجالان ترکی کے شمال مغربی علاقے میں ایمرہ آلی جیل میں اپنی سزاکاٹ رہے ہیں۔
فوٹو: فائل

عبداللہ اوجالان ترکی کے شمال مغربی علاقے میں ایمرہ آلی جیل میں اپنی سزاکاٹ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

انقرہ: ترکی کے کردرہنما عبداللہ اوجالان کوامن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا گیا۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عبداللہ اوجالان ترکی میں کردوں کی پی کے کے پارٹی کے سربراہ ہیں۔ کردستان عراق کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے بتایاکہ نوبل کمیٹی نے ان کی یہ درخواست منظور کرلی ہے کہ عبداللہ اوجالان کوامن کے نوبل انعام کے لیے نامزدکیا جائے۔ عبداللہ اوجالان ترکی کے شمال مغربی علاقے میں ایمرہ آلی جیل میں اپنی سزاکاٹ رہے ہیں۔ ترک حکومت کردوںکی مسلح جدوجہدکو ختم کرنے کے لیے عبداللہ اوجالان سے مذاکرات کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔