- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران ایک مرتبہ پھر ریکارڈ بُک میں اپنا نام لکھنے کی تیاری کرنے لگے ہیں۔
آئرلینڈ سے ہونے والی تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ دس مئی کو ڈبلن مین ہوگا جس میں بابرا اعظم کو نئے ریکارڈز بنانے کا موقع حاصل ہوگا۔
اگر میچ میں فتح مل گئی تو بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے، اسوقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
اس فہرست میں بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
اسی طرح ایک اور ریکارڈ ٹی 20 کے میچز میں سب سے زیادہ قیادت کرنے کا بھی ہے، جو اس وقت آسٹریلوی کھلاڑی ایرن فنچ کے پاس ہے جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی سربراہی کی، بابر اعظم دس مئی کو یہ ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
اسی طرح بلے بازی میں بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 107 اننگز میں 3 ہزار 823 رنز اسکور کرچکے ہیں، انہیں کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 215 جبکہ 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 177 رنز درکار ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
بھارت کے ویرات کوہلی 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بناکر ٹی 20 میچز میں سب سے آگے ہیں، انہی کے ہم وطن اور کپتان روہت شرما 143 اننگز میں 3ہزار 974 رنز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔