ناقص پرفارمنس؛ حسن علی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2024
ٹیم مینجمنٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا (فوٹو: پی سی بی)

ٹیم مینجمنٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا (فوٹو: پی سی بی)

آئرلینڈ کیخلاف ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں، انہیں حارث رؤف کے بیک اَپ کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا جو اب مکمل فٹ ہیں۔

فاسٹ بولر انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران متوقع ہے۔

قبل ازیں آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کو موقع دیا گیا تھا تاہم کمزور آئرش بلےبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔

مزید پڑھیں: حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے

اسی طرح ورلڈکپ اسکواڈ میں فاسٹ بولر کی شمولیت پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہ بلکل فارم میں نہیں انکی جگہ نوجوان محمد علی یا عامر جمال کو موقع دیا جانا چاہیے تھا‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔