آئندہ 2 سال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں، رنبیر کپور

ویب ڈیسک  بدھ 20 اگست 2014
کترینہ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب ہم دونوں نے ایک ساتھ  فلم ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا، رنبیر کپور   فوٹو: فائل

کترینہ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب ہم دونوں نے ایک ساتھ فلم ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا، رنبیر کپور فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مزید 2 سال تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رببیر کپور  کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میری لندن میں کترینہ کیف کی والدہ سے ملاقات ہوئی اور  نہ ہی میرا جلد شادی کا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب ہم دونوں نے ایک ساتھ  فلم ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جب کہ کترینہ کی والدہ سے بھی اس وقت ہی ملاقات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے ہدایت کار امتیاز  علی کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کے لئے 20 روز کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کی ہے، فلم جگا جاسوس کو مشترکہ طور پر رنبیر کپور اور ڈائریکٹر انوراگ باسو نے پروڈیوس کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔