حماس نے اسرائیل کے لئے مخبری کرنے پر 18 افراد کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اگست 2014
اسرائیلی جارحیت سے اب تک تقریبا 2100 فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فوٹو؛ قدس نیوز۔

اسرائیلی جارحیت سے اب تک تقریبا 2100 فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فوٹو؛ قدس نیوز۔

غزہ سٹی: حماس نے اسرائیل کے لئے مخبری کرنے کے الزام میں 18 افراد کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا ساتھ دینے کے الزام میں حماس نے 18 افراد کو سزائے موت دے دی۔ گزشتہ روز غزہ کی سب سے بڑی مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد 6 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا جب کہ 11 افراد کو غزہ میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب ہلاک کیا گیا، ایک اور شخص کو ایک علیحدہ واقعے میں ہلاک کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ان افراد کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے قتل کیا، ان افراد کو اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملے سے دوسرے روز قتل کیا گیا، اسرائیلی حملے میں حماس کے 3 اہم رہنما شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 9 روز تک جاری رہنے والی عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد صیہونی افواج  کی جانب سے 19 اگست سے غزہ کی پٹی پر  ایک بار پھر شروع ہونے والی سفاکانہ کارروائیوں میں کے باعث مزید 76 فلسطینی شہید  جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ اسرائیل کی غزہ پر 8 جولائی سے جاری جارحیت میں اب تک تقریبا 2100 فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق ان میں سے 70 فیصد عام شہری ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے،  دوسری جانب حماس کے ہاتھوں  67 اسرائیلی بھی مارے جاچکے ہیں جن  میں  64 صیہونی فوجی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔