بھیڑ سے منسوب کردہ چین میں نئے سال کا آغاز

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 مارچ 2015
پورا ہفتہ جاری رہنے والے اس جشن سال نو میں چین کے مختلف حصوں میں جشن منایا گیا۔ فوٹو : فائل

پورا ہفتہ جاری رہنے والے اس جشن سال نو میں چین کے مختلف حصوں میں جشن منایا گیا۔ فوٹو : فائل

بوژھو: چین میں رواں ماہ کے آغاز پر نئے سال کا آغاز ہوا جسے اس مرتبہ بھیڑ سے منسوب کیا گیا ہے۔

پورا ہفتہ جاری رہنے والے اس جشن سال نو میں چین کے مختلف حصوں میں جشن منایا گیا اور لوگ سڑکوں پر اپنے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ گزشتہ روز بھی اس لینٹرن فیسٹیول کے اختتامی دن خوب جشن منایا گیا۔ چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں بھی سالانہ تقریب بڑے پیمانے پر منائی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور اپنی شاندار روایات کی عکاسی کرتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔