چین میں داڑھی بڑھانے کے جرم میں ایک شخص کو 6 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
عدالت نے 38 سالہ شخص کی اہلیہ کو برقعہ پہننے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا۔ فوٹو:فائل

عدالت نے 38 سالہ شخص کی اہلیہ کو برقعہ پہننے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا۔ فوٹو:فائل

سنکیانگ: چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانک میں عدالت نے داڑھی بڑھانے پرایک شخص کو 6 سال قید جب کہ اس کی اہلیہ کو برقعہ پہننے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی عدالت نے کاشغر کے 38 سالہ شہری کو داڑھی بڑھانے کے جرم میں 6 سال جب کہ اس کی اہلیہ کو برقعہ پہننے کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ مقامی اخبارات کے مطابق شادی شدہ جوڑے کو امن و امان کے لئے خطرہ اور داڑھی و نقاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سزا کا حکم دیا گیا۔ کاشغر حکام کا کہنا ہے کہ برقعہ اور داڑھی کے قوانین پر بڑی تعداد میں شہریوں کی جانب سے خلاف ورزی کی جارہی ہے تاہم عدالت سے سزا پانے والا یہ پہلا جوڑا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں کرامے شہر میں انتظامیہ نے بڑی داڑھی رکھنے اور اسلامی لباس پہن کر بسوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔