فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ کا سیکوئل، ارشد وارثی پھر پریشان حال وکیل بنیں گے

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2015
فلمساز اس میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔ فوٹو: فائل

فلمساز اس میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے جولی اداکار ارشد وارثی جنہوں نے فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ میں ایک کھڑوس وکیل کا کردار ادا کیا تھا اب بتایا جارہا ہے کہ وہ اس فلم کے سیکوئل میں بھی اپنے اسی کردارمیں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

اس سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اگست میں ہورہا ہے۔ فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد وارثی نے بتایا کہ پہلے حصہ ایک ہٹ اینڈ رن کیس کے گرد گھومتا ہے اب سیکوئل میں ایک حقیقی زندگی کے مسائل پر مبنی ہوگا اور یہ پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپ ہوگی، فلمساز اس میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔