سیلفی کو تھری ڈی ماڈل بنانے والی ایپ تیار

ویب ڈیسک  منگل 28 اپريل 2015
تصویر کو تھری ڈی بنانے والی یہ چینی ایپ انسٹال ہونے کے بعد مائی آئیڈل کے نام سے دکھائی دیتی ہے، فوٹو:فائل

تصویر کو تھری ڈی بنانے والی یہ چینی ایپ انسٹال ہونے کے بعد مائی آئیڈل کے نام سے دکھائی دیتی ہے، فوٹو:فائل

نیویارک: کیا آپ اپنی سیلفی لینے کے بعد خود کو موٹرسائیکل پر بیٹھے یا گٹار بجاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ایپل فون کے لیے مفت میں دستیاب یہ ایپ آزمائیں جو آپ کی سیلفی کو ایک کلک پر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرتی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے آپ کی عام سیلفی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہوجاتی ہے اس کے لیے بس آپ اپنی تصویر ایپ میں شامل کریں اور کسی بھی اچھی جگہ کے پس منظر کو اضافہ کریں یہی نہیں آپ اپنی تصویر کو نہ صرف کسی ماڈل کے کپڑے بھی پہنا سکتے ہیں بلکہ خود کو موٹرسائیکل پر بھی بٹھا کرسکتے ہیں۔

تصویر کو تھری ڈی بنانے والی یہ چینی ایپ انسٹال ہونے کے بعد مائی آئیڈل کے نام سے دکھائی دیتی ہے تاہم چینی ایپ ہونے کے باوجود اس میں انگریزی زبان کی سہولت موجود ہے اس پر ویڈیو اور تصاویر محفوظ کرکے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر شیئر کی جاسکتی ہیں۔ آئی ٹیون اسٹور پر اس ایپ کا نام Xiao Ou Wo De3d Meng Ou ہے جو 70  میگابائٹس کی ہے اور مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔