- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
عمر اکمل اوراحمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کررہے تھے، چیرمین پی سی بی
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کی انجری کا معاملہ سنجیدہ ہے اس لئے ضروری ہوا تو انہیں بیرون ملک بھی علاج کے لیے بھجوایاجاسکتا ہے جب کہ عمر اکمل اوراحمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کررہے تھے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے، ملک بھر میں کرکٹ اکیڈمیوں کا جال بچھایا جائے گا، کرکٹ کے فروغ کے لئے تیار کئے گئے لائحہ عمل میں مدثر نذر کا کردار بہت اہم ہوگا۔ وہ 15 جون سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
شہریار خان نے کہا کہ عمر اکمل اوراحمد شہزاد ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کررہے تھے، دونوں کو ڈراپ کر کے ہم نے دوسروں کے لیے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی انجری کا معاملہ سنجیدہ ہے، اگر ضرورت پڑی تو انہیں بورڈ بیرون ملک علاج کے لیے بھی بھجواسکتا ہے۔ محمد عامر کے لیےانگلینڈ کے ویزے کی تمام ضروریات پوری ہیں تاہم سلمان بٹ اور محمد آصف کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کو تحفظا ت ہیں۔
قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے شان ہیز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا ہے، اس کے علاوہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے دیگر سپورٹنگ اسٹاف کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم وہ سپورٹنگ اسٹاف سے طویل مدت کے معاہدے کرنے کے حق میں نہیں۔ دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے ہمراہ بورڈ کا میڈیا افسر بھی ہوگا، غیرملکی میڈیاافسر کے انکار پر متبادل کا انتخاب کیا جائے گا۔
خود کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پہلے منتخب چیئرمین ہیں، بورڈ سے کوئی تنخواہ نہیں لیتے، چھٹیوں پر انگلینڈ جارہے ہیں، استعفیٰ نہیں دے رہے۔ اگر ان سے کوئی استعفیٰ لینا چاہے تو لے لے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔