چین کے سفاری پارک میں شیر 2 لڑکیوں کو گھسیٹ کر لے گیا

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
پارک انتظامیہ کی گاڑی جب پہنچی تو اس دوران شیر ایک لڑکی کو ہلاک کرچکا تھا جب کہ دوسری کو شدید زخمی حالت میں بچالیا گیا۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

پارک انتظامیہ کی گاڑی جب پہنچی تو اس دوران شیر ایک لڑکی کو ہلاک کرچکا تھا جب کہ دوسری کو شدید زخمی حالت میں بچالیا گیا۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

بیجنگ: چین کے ایک سفاری پارک میں کار سے باہر آنے والی خاتون پر ایک شیر نے حملہ کرکے اسے فوری طور پر ہلاک کردیا اور اس کی ویڈیو نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلادی ہے۔

یہ ہولناک واقعہ بیجنگ کے سفاری پارک میں اس وقت پیش آیا جب پارک کی سیر کے دوران کارچلانے والی لڑکی کسی بات پر گاڑی سے باہر نکل کر اپنے اہل خانہ سے کچھ کہنے لگی تاہم اسی دوران  پیچھے سے ایک شیرنمودار ہوا اوراس پر حملہ کرکے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے جانے لگا جسے  بچانے کے لئے پہلے گاڑی سے ایک شخص نکلا اوراس کے بعد ایک دوسری لڑکی جب کہ ایک دوسرا شیر اس لڑکی کو  بھی دبوچ کراپنے ساتھ لے گیا۔

واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی پارک انتظامیہ کی گاڑی فوری طور پر پہنچ گئی تاہم اس دوران شیر ایک لڑکی کو ہلاک کرچکا تھا جب کہ دوسری کو شدید زخمی حالت میں بچالیا گیا۔ دوسری جانب پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ تمام سیاحوں کو بار بار تاکید کرتے ہیں  کہ وہ کسی بھی صورت  میں اپنی گاڑی سے باہر نہ نکلیں جب کہ واقعے کے بعد پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔