امیتابھ کی ’’پنک‘‘کو صرف 4 کٹ کے بعد سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

شوبز ڈیسک  منگل 30 اگست 2016
امیتابھ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم میں معاشرتی برائیوں کو اجاگرکیاگیاہے اس لیے سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، سربراہ بورڈ  فوٹو : فائل

امیتابھ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم میں معاشرتی برائیوں کو اجاگرکیاگیاہے اس لیے سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، سربراہ بورڈ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ’’پنک‘‘کو صرف 4 کٹ کے بعد سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا 

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی فلم پنک جو خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے بنائی گئی ہے کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی طرف سے عام نمائش کے لیے  یو۔اے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیاہے  بتایاگیاہے کہ بورڈ کی طرف سے فلم سے صرف چار ڈائیلاگ نکالنے کا کہا گیا ہے۔  اس سلسلہ میں بورڈ کے سربراہ پہلاج نہلانی نے کہاہے کہ امیتابھ کی فلم پنک اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم میں معاشرے میں موجود برائیوں کو اجاگر کیاگیاہے اس لیے انہیں یو اے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔